Advertisement

سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس میں 91 پوائنٹس کا اضافہ

Calender Icon پیر 23 نومبر 2026

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی۔

1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 470 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہا تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 91 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 77 ہزار 473 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

مزید پڑھیں:واٹس ایپ سکیورٹی میں خطرناک خامیوں کی نشاندہی، ایڈوائزری جاری

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 382 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔