Advertisement

جنوبی وزیرستان میں 1 گھنٹے کے دوران 12 ڈرون حملے

Calender Icon منگل 24 نومبر 2026

جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے ملک خیل کلی میں رات گئے کواڈ کاپٹر کے ذریعے حملے کیے گئے

خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان لوئر میں 1 گھنٹے کے دوران 12 ڈرون حملے ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے ملک خیل کلی میں ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری رہا، جہاں رات گئے ایک گھنٹے کے دوران دو کواڈ کاپٹروں کے ذریعے مجموعی طور پر 12 ڈرون حملے کیے گئے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اورIAEA کا جوہری تحفظ میں تعاون مزید بڑھانے کا عزم

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملوں کے نتیجے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم مالی نقصان ہونے کی اطلاعات ہیں۔