Pakistan in Space - Ammi's Last Instructions

میٹرو بس سروس اور ہائیکنگ ٹریلز بند، ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع، راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری

Calender Icon جمعرات 26 نومبر 2026

غیر ملکی وفود کی آمدورفت کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج  سے 28 نومبر تک خصوصی ٹریفک انتظامات کیے جائیں گے، اس دوران ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہوگی، جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کی بعض سروسز بھی معطل رہیں گی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج  شام 6 بجے سے 28 نومبر رات 12:30 بجے تک ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ موٹروے اور جی ٹی روڈ کے راستے بھی ہیوی ٹریفک کو وفاقی دارالحکومت میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ فیض آباد بس ٹرمینل آج  شام 6 بجے سے 28 نومبر رات 12:30 بجے تک بند رہے گا۔

مزیدپڑھیں:اسلام آباد؛آئی جی پی روڈ کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا

اسی طرح سیونتھ ایونیو میٹرو اسٹیشن سے پاک سیکریٹریٹ تک میٹرو بس اور الیکٹرک بس سروس آج رات 10 بجے سے 28 نومبر رات 12:30 بجے تک معطل رہے گی۔

مارگلہ ہلز کے ہائیکنگ ٹریلز 3 اور 5 بھی 27 نومبر کو صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک بند رہیں گے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ مذکورہ اوقات کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی کی جانب غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کسی بھی قسم کی سفری دشواری سے بچنے کے لیے اپنے سفر کی پیشگی منصوبہ بندی کریں۔

شہریوں کو ٹریفک کی صورتحال اور تازہ ترین سفری معلومات سے آگاہ رہنے کے لیے اسلام آباد پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا پیجز فالو کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔