Pakistan in Space - Ammi's Last Instructions

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس 60 پوائنٹس گرگیا

Calender Icon جمعرات 26 نومبر 2026

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کے بعد مندی چھاگئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، 139 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 260 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اتار چڑھاؤ برقرار رہا تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 60 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 78 ہزار 60 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

مزید پڑھیں:ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز، بھارت کو سیمی فائنل میں شکست، سری لنکا فائنل میں

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 121 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔