Pakistan in Space - Ammi's Last Instructions

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج، موٹر ویز متعدد مقامات سے ٹریفک کیلئے بند

Calender Icon اتوار 29 نومبر 2026

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر ویز(Motorway) متعدد مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کر دی گئیں۔
موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک بند کردی گئی، ایم 4 پر فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے جبکہ ایم 4 بھاری ٹریفک کیلئے عبدالحکیم سے فیصل آباد تک بند کی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر

اس کے علاوہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو بھی دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے موٹرویز کی بندش عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہے، شہری دھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔