سائنس فکشن فلم ’’آفٹربرن‘‘ کی ریلیز کا اعلان

Calender Icon جمعہ 19 ستمبر 2025

ہالی ووڈ کی نئی سائنس فکشن فلم آفٹربرن   ریلیز کے لیے تیار ہے۔ فلم کی کہانی مستقبل قریب کی دنیا کے گرد گھومتی ہے جو ایک خوفناک شمسی طوفان کے بعد تباہی کا شکار ہو جاتی ہے۔

فلم کا مرکزی کردار ایک سابقہ فوجی اہلکار ہے جو برباد دنیا میں ایک ایسے قیمتی شے کی تلاش میں نکلتا ہے جو انسانیت کی بقاء کے لیے نہایت اہم ثابت ہو سکتی ہے۔ اس مشن کے دوران اسے لٹیروں اور طاقتور ظالم گروہوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

فلم کے تخلیق کاروں کے مطابق ’’آفٹربرن‘‘ ناظرین کو ایکشن، سنسنی اور مستقبل کی دنیا کی جھلک دکھانے والا منفرد سنیما تجربہ فراہم کرے گی۔