پنجاب بدستور بد ترین سموگ کی لپیٹ میں ہے، لاہور فضائی آلودگی میں دنیا میں پھر سر فہرست رہا- لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 379 تک پہنچ گیا، گوجرانوالہ 280، ملتان کا ایئر کوالٹی انڈیکس 210 کو چھو گیا، سیالکوٹ 184، فیصل آباد 251، پشاور کا اے کیو آئی 196 ریکارڈ کیا گیا-پنجاب حکومت اور محکمہ ماحولیات نے کارروائیاں تیز کر دیں، آلودگی پھیلانے والے متعدد صنعتی یونٹس منہدم کردیئے اور فیکٹریاں سیل کر دیں، 41 جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹمز فعال کر دیئے-ڈرون سکواڈز تعینات کر دیا گیا، سموگ فری زونز قائم کر دیا،،،سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے صاف فضا ہر شہری کا حق ہے، حکومت پائیدار اقدامات کے ذریعے سموگ کے مستقل خاتمے کیلئے پرعزم ہے-
پنجاب بدستور بد ترین سموگ کی لپیٹ میں
منگل 4 نومبر 2025












