قومی ائیرلائن انتظامیہ اور ائیرکرافٹ انجینئرز کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا ، قومی ائیرلائن کے ائیرکرافٹ انجینئرز نے طیاروں کی کلیئرنس روک دی، جس سے ملک بھر میں قومی ائیرلائن کا فلائٹ آپریشن رک گیا- ائیرکرافٹ انجینئرز کے احتجاج سے قومی ائیرلائن کی پروازیں شدید متاثر ہوئی ہیں، پیر کی رات 8 بجے کے بعد سے قومی ائیرلائن کی بین الاقوامی پروازیں روانہ نہیں ہو سکیں،،،، 12 بین الاقوامی پروازیں متاثر ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، متاثرہ مسافروں میں ایک بڑی تعداد عمرہ زائرین کی ،،، قومی ائیرلائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ائیرکرافٹ انجینئرز کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کردیے،،سی ای او قومی ائیرلائن نے کہا کہ طیاروں کے آپریشن متاثر ہونے پر ملوث تمام ائیرکرافٹ انجینئرز کیخلاف سخت کارروائی کی جائے،،،قومی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اور اس تحریک کا بنیادی مقصد قومی ائیرلائن کی نجکاری کو سبوتاژ کرنا ہے،،،انہوں نے کہا کہ سیفٹی کا بہانہ بنا کر منصوبےکے تحت بیک وقت کام چھوڑنا مذموم سازش ہے جس کا مقصد قومی ائیرلائن کے مسافروں کو زحمت دینا اور انتظامیہ پر ناجائز دباؤ ڈالنا ہے ،،، ترجمان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ متبادل انجینئرنگ خدمات دوسری ائیر لائنز سے حاصل کررہی ہے اور جلد ہی تمام پروازیں روانہ کردی جائیں گی-
ائیرکرافٹ انجینئرز کااحتجاج،پی آئی اے کافلائٹ آپریشن رک گیا
منگل 4 نومبر 2025












