ایس آئی ایف سی کی مؤثرسہولت کاری،سرمایہ کاروں کااعتمادبڑھنے لگا

Calender Icon منگل 4 نومبر 2025

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی مؤثر پالیسیوں اور سہولت کاری کے نتیجے میں پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے۔ حکومت نے تین سال سے غیر ملکی کمپنیوں کے منافع کی ترسیل پر عائد پابندیوں میں نرمی کر دی ہے-اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں غیر ملکی کمپنیوں کے منافع کی ترسیلات 752ملین ڈالر تک پہنچ گئیں،جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 86 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق توانائی کے شعبے میں 186 ملین ڈالر جبکہ مالیاتی شعبے میں 183.9 ملین ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ ہوئیں۔ معاشی ماہرین کے مطابق یہ اضافہ پاکستان کے معاشی استحکام، پالیسی تسلسل اور سرمایہ کاری کے سازگار ماحول کا مظہر ہے۔حکومت کی مؤثر پالیسیوں اور ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور کاروباری آسانیوں کے اقدامات نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مستحکم کیا ہے۔ماہرین کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر بڑھتا اعتماد ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی کی علامت بن رہا ہے۔