محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی- محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، پنجاب، پوٹھوہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ،،،، محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے، ژالہ باری اورگرج چمک کے باعث کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ،،،،اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسرد رہنے کا امکان ہے-
محکمہ موسمیات کی تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
منگل 4 نومبر 2025












