خیبرپختونخواکے مختلف علاقوں میں بارشوں کاالرٹ جاری

Calender Icon منگل 4 نومبر 2025

پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا الرٹ جاری کردیا -پی ڈی ایم اے کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع میں 5 نومبر تک وقفے وقفے سے بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی -تمام اضلاع کی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات سے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی -اس کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکوں کی بندش کا خدشہ ہے جس سے عوام کو خبردار کیا گیا-