وفاقی وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری سے رومانیہ کے سفیر نے ملاقات کی جس میں بندرگاہی تعاون، تجارتی روابط اور میری ٹائم شعبے میں شراکت بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں دونوں ممالک نے میری ٹائم تربیت، سکیورٹی اور ڈیجیٹل لاجسٹکس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان کراچی پورٹ اور کانسٹانسا پورٹ کو جوڑنے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ پاکستان جلد 6 آپریشنل بندرگاہوں والا ملک بننے جا رہا ہے جو یورپی منڈیوں تک رسائی میں اہم کردار ادا کرے گا۔رومانیہ کے سفیر نے پاکستانی سپورٹس اور زرعی مصنوعات میں گہری دلچسپی ظاہر کی جبکہ فریقین نے سرمایہ کاری اور نئے تجارتی راستوں کے امکانات پر بھی گفتگو کی، آخر میں پاکستان اور رومانیہ نے اقتصادی، تعلیمی اور ثقافتی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
وفاقی وزیربحری امورجنید انوارچوہدری سے رومانیہ کے سفیرکی ملاقات
منگل 4 نومبر 2025












