لاہور میں موسم کے تیور بدلنے لگے، فضا میں خنکی کا احساس بڑھ گیا، صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں سموگ کی شدت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12 جبکہ زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، اس وقت لاہور کا درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جبکہ شہر میں بادل برسنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔دوسری جانب شہر میں سموگ کی شرح میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، مجموعی طور پر لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 185 ریکارڈ کیا گیا، گلبرگ ٹو کا اے کیو آئی 240، برکی روڈ کا 228 جبکہ ڈی ایچ اے کا 217 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔
لاہور میں موسم کے تیور بدلنے لگے، فضا میں خنکی کا احساس بڑھ گیا
جمعرات 6 نومبر 2025












