یومِ شہدائے جموں پرکشمیریوں کی قربانیوں کوخراجِ عقیدت

Calender Icon جمعرات 6 نومبر 2025

آج لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیری یومِ شہدائے جموں منا رہے ہیں ،، چھ نومبر انیس سو سینتالیس کو ڈوگرہ فوج اور راشٹریہ سیوک سنگھ نے جموں، کٹھوا اور ریاسی میں ہزاروں کشمیری مسلمانوں کا قتلِ عام کیا تھا۔ چھ نومبر انیس سو سینتالیس کو ڈوگرہ فوج نے مسلمان سپاہیوں کو برطرف کر کے ہندو کمانڈر تعینات کیا اور راشٹریہ سیوک سنگھ کے ساتھ مل کر جموں، کٹھوا، ادہم پور اور ریاسی کے اضلاع میں کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کی ،، ساٹھ سے زائد بسوں پر پاکستان کی جانب نقل مکانی کرنے والے قافلوں پرسامبہ کے مقام پر حملے کیے گئے، ایک سو تئیس گاؤں جلائے گئے ،، دو لاکھ سینتیس ہزار کشمیری مسلمان شہید ہوئے ،، آج بھی کشمیری اپنے حقِ خود ارادیت کے منتظر ہیں۔