ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا،،، اسلام آباد، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں سردی میں اضافہ متوقع ہے ،، گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان بھی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں آج موسم خشک اور سرد رہے گا ،، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے ،، سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک متوقع ہے،، گلگت بلتستان کے چند مقامات پر ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا
جمعرات 6 نومبر 2025












