سیشن کورٹ لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف دائر ہتکِ عزت کے دعوے کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔عدالتی حکم کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے گواہ، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا بیان عدالت میں ریکارڈ کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے عطا اللہ تارڑ کے بیان پر جرح کے لیے مہلت طلب کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر ان پر رشوت لینے کا جھوٹا الزام عائد کیا گیا۔
سیشن کورٹ لاہور میں وزیراعظم کے ہتکِ عزت دعوے کی سماعت
پیر 10 نومبر 2025












