کراچی ،کلفٹن غازی مزار کے قریب حادثہ ،2افرادجاں بحق، 4زخمی

Calender Icon پیر 10 نومبر 2025

کراچی کے علاقے کلفٹن میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کےقریب کار فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے افراد پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کلفٹن عبداللہ شاہ غازی کے مزار کےقریب کار فٹ پاتھ پر چڑھ گئی،حادثے میں فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے میں 2 افراد جان بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے۔ مرنے اور زخمی ہونے والوں میں چار افراد کی شناخت احد، مدثر ، شکیل اور طاہر کے نام سے ہوئی ہے-ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا تھا-