ترقی اورامن کارازسائنس اورٹیکنالوجی میں پنہاں ہے،مریم نواز

Calender Icon پیر 10 نومبر 2025

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ ترقی اور امن کا راز سائنس اور ٹیکنالوجی میں پنہاں ہے، نوجوان ٹیکنالوجی اور سائنسی علوم میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں- امن اور ترقی کیلئے سائنس کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کی خوشحالی امن و سکون اور پائیدار مستقبل کیلئے سائنس ہی راستہ بناتی ہے، یہ دن روزمرہ زندگی اور امن و سکون کے لئے سائنس کی اہمیت کا عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے منایا جاتا ہے ، ، ، ، انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو امن اور ترقی کے لئے سائنس میں پیش قدمی اور ریسرچ سے آگاہ رہنا ہوگا، حکومت پنجاب نوجوان نسل خاص طور پر طلبہ کو سائنسی ریسرچ سے استفادہ کرنے کی ترغیب پر عمل پیرا ہے،،،ان کا کہنا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور سائنسی علوم کے مواقع فراہم کرنا ترجیحات میں اولین ہے-