افغانستان میں دہشت گردوں کو غیرقانونی اسلحے تک رسائی علاقائی امن کیلئے خطرہ قرار

Calender Icon منگل 11 نومبر 2025

پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردوں کو غیر قانونی اسلحے تک رسائی علاقائی امن کیلئے خطرہ قرار دیدی ،، پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے عالمی برادری سے موثر کارروائی کا مطالبہ کردیا- اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ دہشتگرد افغانستان سے کھلے عام کارروائیاں کر رہے ہیں اور مصدقہ اطلاعات کے مطابق جدید اسلحہ پڑوسی ممالک میں سمگل کیا جا رہا ہے ،، ان کا کہنا تھا کہ یہ ہتھیار وہی ہیں جو غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں چھوڑ دیے گئے تھے ،،، عاصم افتخار نے عالمی برادری پر زور دیا کہ افغان حکام کو وعدوں پر عملدرآمد کا پابند بنایا جائے تاکہ دہشتگرد گروہوں کو اسلحے تک رسائی روکی جا سکے۔