وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز عالمی ماحولیاتی کانفرنس COP30میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئیں ،،، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار کوئی وزیرِ اعلیٰ اس سطح کے عالمی اجلاس میں براہِ راست شرکت کر رہی ہیں،،، برازیل کے شہر بیلیہم میں قائم پاکستان پویلین کے تمام انتظامات مریم نواز خود اپنی نگرانی میں کروا رہی ہیں، جہاں پاکستانی جھنڈے اور رنگ نمایاں ہیں ،، صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری کے مطابق یہ پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے — جب ایک خاتون وزیرِ اعلیٰ عالمی ماحولیاتی ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کر رہی ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کیلئےبرازیل پہنچ گئیں
منگل 11 نومبر 2025












