اسلام آباد کے شاہین چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا مجموعی طور پر 40 فیصد کام مکمل کرلیا گیا،،،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مارگلہ روڈ پر شاہین چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ کیا،،،وزیر داخلہ نے منصوبے پر جاری تعمیراتی کاموں کی رفتار اور معیار کا معائنہ کیا۔ وزیر داخلہ نے جاری شیٹرنگ ورک کا جائزہ لیا،،،،محسن نقوی نےپراجیکٹ کی جلد تکمیل یقینی بنانے کے لیے ورک فورس بڑھانے کی ہدایت کردی،،، کہا منصوبے کی تکمیل سےمارگلہ روڈ پر سفر کرنیوالے ہزاروں شہریوں کو ٹریفک جام سے نجات ملے گی،مارگلہ روڈ پر تعلیمی اداروں کے طلبہ کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پراجیکٹ پر پیش رفت کے بارے بریفنگ دی ، جس میں بتایا گیا کہ منصوبے پر کام ٹائم لائن کے مطابق جاری ہے اور اسے مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کامارگلہ روڈ پرشاہین چوک انڈرپاس پراجیکٹ کا دورہ
منگل 11 نومبر 2025












