دیر لوئر، مشہور ٹک ٹاکر نازیبا حرکات و فحاشی پھیلانے کے الزام پر گرفتار

Calender Icon جمعرات 13 نومبر 2025

لوئر دیر:(نیوزڈیسک)پولیس نے لوئردیرکے علاقےکوٹو سے تعلق رکھنے والا ٹک ٹاکر کو نازیبا حرکات کرنے اور فحاشی پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ڈی پی او لوئر دیر تیمور خان کی ہدایت پر تھانہ تیمرگرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا اور ٹک ٹاکر محمد نوید پر معاشرے میں فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کا الزام ہے۔

پولیس نے کہا کہ گرفتار ٹک ٹاکر ویڈیوز میں غلیظ گالیاں، نازیبا حرکات اور مذہبی و معاشرتی اقدار کی توہین کرتے ہوئے عوامی جذبات مجروح کر رہا تھا۔

ڈی پی او دیر نے کہا کہ فحاشی، بے حیائی اور معاشرتی بگاڑ پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے