کراچی میں آج موسم خشک اور رات خنک رہنے کا امکان

Calender Icon اتوار 16 نومبر 2025

شہر قائد کراچی میں آج موسم خشک اور رات خنک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 15.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں صبح کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت شمال مشرق سے 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔