جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام آپریٹر کے نیٹ ورک میں آپٹیکل فائبر کا فالٹ دور کر دیا گیا ہے،فالٹ ختم ہونے کے بعد انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بحال ہیں۔
اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس ڈاؤن ہوگئی ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ آپٹیکل فائبرکیبل کٹنےسےایک ٹیلی کام آپریٹرکی سروس متاثر ہوئی،آپٹیکل فائبر کیبل کٹنے کے باعث چند سروس فراہم کنندگان کے نیٹ ورک میں جزوی خرابی دیکھی گئی ہے۔
انٹرنیٹ سروس میں خرابی مقامی اور گردونواح کے چند علاقوں تک محدود ہے، ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق جاری ہے جبکہ ملک کے شمالی ریجن کے کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی۔
مزید پڑھیں:پاکستان نے افغان حکومت کے بےبنیاد الزامات کو مسترد کر دیا
پی ٹی اے کی جانب سے مزید کہا گیا تھا کہ انٹرنیٹ میں جزوی تعطل پر شہری پریشان نہ ہوں، تکنیکی ٹیمیں آپٹیکل فائبر کیبل کی مرمت اور سروس کی بحالی کے لیے کام کر رہی ہیں،متاثرہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی جلد بحالی کی کوششیں جاری ہیں،آپٹیکل فائبر کیبل کی مرمت اور سروس کی مکمل بحالی میں چند گھنٹے لگ سکتے ہیں۔













اتوار 27 ستمبر 2026 

