قلعہ بالاحصار پشاور میں فرنٹیئر کورخیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام امن جرگہ

Calender Icon منگل 18 نومبر 2025

قلعہ بالاحصار پشاور میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام امن جرگہ کا انعقادکیا گیا جس میں ضلع خیبر کے قبائلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی- ایف سی نارتھھ جرگہ میں امن و امان کی صورتحال، درپیش سیکیورٹی چیلنجز اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،، شرکاء نے ضلع خیبر میں دیرپا امن کو مضبوط بنانے کیلئے مشترکہ حکمتِ عملی اور مؤثر اقدامات پر اتفاق کیا ،، ضلع خیبر کےقبائلی عمائدین نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہر شعبے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی،، جرگہ کے اختتام پرقومی یکجہتی، باہمی اعتماد، علاقائی استحکام اور مشترکہ کوششوں کے بھرپور عزم کااظہارکیا گیا-