کرّم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 23بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک

Calender Icon جمعرات 20 نومبر 2025

کرّم میں سیکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیاں، 23 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کرم میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا ،، فائرنگ کے تبادلے میں 12 خوارج ہلاک کیے گئےجبکہ اسی علاقے میں خوارج کے دوسرے گروہ کے خلاف آپریشن میں 11 دہشتگرد مارے گئے،، ہلاک خوارج بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی اور کارروائیوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سینیٹائزیشن جاری ہے ،، “عزمِ استحکام” کے تحت دہشتگردی کے خاتمے کے لیے آپریشن پوری رفتار سے جاری رہے گا،، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی پشت پناہی یافتہ دہشتگردی مٹانے کے لیے پرعزم ہیں ۔