بھارت اورمکتی باہنی کا دہشت گرد منصوبہ آپریشن جیک پاٹ

Calender Icon جمعرات 20 نومبر 2025

مشرقی پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کے لیے سفاک بھارت اور دہشتگرد گروہ مکتی باہنی کا نام نہاد ’’آپریشن جیک پاٹ‘‘ تاریخ کا سیاہ باب ،، تاریخ گواہ ہے کہ بھارت نے ہمیشہ خطے میں دہشتگردی کے فروغ میں مرکزی کردار ادا کیا- 1971ء کی پاک بھارت جنگ سے قبل بھی بھارت نے اپنی منظم دہشتگردانہ پالیسی کے تحت مشرقی پاکستان میں خون کی ہولی کھیلی۔ 1971ء کی جنگ کے پس منظر میں بھارت اور مکتی باہنی کی طویل مذموم مہم اور گہری سازش نمایاں رہی، جبکہ فروری 1971ء سے بھارت نے اسپانسرڈ دہشتگردانہ کارروائیوں کا باقاعدہ آغاز کیا۔ 15 اگست 1971ء کو بھارت نے نام نہاد ’’آپریشن جیک پاٹ‘‘ شروع کر کے مکتی باہنی کے دہشتگردوں کو جدید تربیت اور محفوظ پناہ گاہیں فراہم کیں۔ بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے بارڈر سیکیورٹی فورس کو مکتی باہنی کو مکمل مدد فراہم کرنے کا حکم دیا، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں تربیت یافتہ دہشتگرد مشرقی پاکستان میں داخل ہوئے اور معصوم محب وطن پاکستانیوں کو شہید کیا گیا۔ بھارت اور مکتی باہنی نے اس مشترکہ منصوبے کو باقاعدہ طور پر ’’آپریشن جیک پاٹ‘‘ کا نام دیا۔