پاکستان کا عالمی سطح پرڈیجیٹل نیشن کی جانب بڑاقدم

Calender Icon جمعرات 20 نومبر 2025

پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی،اسٹارٹ اپس اور اے آئی سے عالمی معیار کا ڈیجیٹل نیشن بننے کی جانب گامزن ،، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ملک میں ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ ہورہا ہے- 27 ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے بتایا کہ پاکستان کے ڈیجیٹل ایکوسسٹم میں 43 سافٹ ویئر ٹیک پارکس، 400 سے زائد ٹیک کمپنیز اور 85 انکیوبیٹرز شامل ہیں، جبکہ نئی کمپنیوں کی تعداد 4 ہزار 100 سے بڑھ چکی ہے،، انہوں نے کہا کہ پاکستانی اسٹارٹ اپس اور ٹیک کمپنیاں دنیا بھر میں اپنی خدمات فراہم کر رہی ہیں، جس سے ٹیکنالوجی کی ترقی اور برآمدات میں مزید اضافہ متوقع ہے،، پاکستان نے اے آئی اور ڈیجیٹل اسکلز میں 4 اعشاریہ 3 ملین افراد کو تربیت دی اور 700 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری حاصل کی،، گوگل کی پاکستان میں موجودگی ڈیجیٹل مستقبل کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دی گئی ہے، جبکہ ایس آئی ایف سی جدید اور محفوظ ڈیجیٹل نیشن کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔