فیض احمدفیض کی 41ویں برسی آج منائی جارہی ہے

Calender Icon جمعرات 20 نومبر 2025

ترقی پسند،انسانی حقوق کے علمبردار، اُردو کے عہد ساز شاعر فیض احمد فیض کی 41 ویں برسی آج منائی جارہی ہے ،فیض اپنی شاعری کے ذریعے محبت، انقلاب، اور انسانی حقوق کے پیغام کو عام کرنے میں کامیاب رہے، ان کی انقلابی سوچ آج بھی زندہ ہے، فیض احمد فیض کو نشان امتیاز سے نوازا گیا،فیض احمد فیض کا انتقال 73 سال کی عمر میں 20 نومبر 1984 کو ہوا اور وہ لاہور میں آسودۂ خاک ہیں-