نوشہرہ میں گھر کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

Calender Icon ہفتہ 22 نومبر 2025

نوشہرہ میں تحصیل پبی کے علاقے ڈاگی جدید میں گھر کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

تحصیل پبی کے علاقے ڈاگ جدید میں گھر کے اندر کمرے کی چھت اچانک گر گئی، حادثے کے نتیجے میں گھر کے 8 افراد ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو کے مطابق 5 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔

جاں بحق افراد میں 30 سال رضوان 9 سالہ ولیدہ، 6 سالہ ایان، 5 سالہ حفصہ، 4 سالہ دعا شامل ہیں۔

ریسکیو کے اہلکاروں نے مسلسل کوششوں کے بعد ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد پبی اسپتال منتقل کر دیا۔