پاکستان نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی پاسداری اور اسرائیلی فوج کے فوری انخلا کا مطالبہ دیا،پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کا احتساب بھی کیا جائے- اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی مندوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود خلاف ورزیاں جاری ہیں، جنگ بندی کے بعد اسرائیلی حملوں میں 300 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، غزہ میں 2 سال سے جاری جنگ میں 70 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوئے،پاکستانی مستقل مندوب نے کہا کہ لوگ دہشت میں زندگی گزار رہے ہیں غزہ امن عمل میں اس لئے شامل ہوئے کیونکہ یہ فلسطینی ریاست کے قیام کا واضح راستہ ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے، پاکستان آزاد ریاست کے قیام کی جدوجہد میں فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے،ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور بلاتعطل انسانی امداد تک رسائی کی ضمانت دی جائے-
پاکستان نے غزہ سے اسرائیلی فوج کے فوری انخلا کا مطالبہ دیا
منگل 25 نومبر 2025












