ایمنسٹی انٹرنیشنل کا غزہ جنگ بندی اوراسرائیلی اقدامات روکنے کیلئے عالمی اقدام کا مطالبہ

Calender Icon پیر 22 ستمبر 2025

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ بندی کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں اور اسرائیلی اقدامات کو روکا جائے۔
ادارے نے برطانیہ کو تنبیہ کی ہے کہ اگر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کے ساتھ عملی اقدامات نہ کیے گئے تو یہ صرف ایک کھوکھلا اشارہ ثابت ہوگا۔
ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری نسل کشی اوردہائیوں پرمحیط اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پرسخت اورمؤثرحکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اٹلی میں فلسطین کی حمایت میں بڑے پیمانے پراحتجاج جاری ہے، جہاں شہریوں نے ہڑتال کرتے ہوئے میلان اورروم میں پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام مفلوج کردیا۔
عوام نے مطالبہ کیا کہ یورپی ممالک فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے واضح اورعملی قدم اٹھائیں۔
دوسری جانب فرانس میں حکومتی پابندی کے باوجود 20 سے زائد ٹاؤن ہالز پر فلسطینی پرچم لہرائے گئے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یورپی عوام فلسطینی کازکیساتھ کھڑے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگرعالمی ادارے اور بڑی طاقتیں بروقت اورمؤثراقدام نہ اٹھائیں توخطے میں انسانی بحران مزید شدت اختیارکرسکتا ہے۔