اوکاڑہ: خاتون سے مبینہ زیادتی کا ملزم بس ڈرائیور گرفتار

Calender Icon جمعہ 5 دسمبر 2025

پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کے ساتھ زیادتی کا افسوسناک واقعہ اوکاڑہ کے علاقے حجرہ شاہ مقیم میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خواتین اور بچوں پر تشدد کے خلاف زیرو ٹالرنسی پالیسی کا اعلان کر رکھا ہے۔

اس اعلان کے بعد پنجاب پولیس کی جانب سے سال 2025ء کے دوران صوبے بھر میں جینڈر بیسڈ وائلنس (GBV) کیسز سے نمٹنے کے طریقۂ کار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔