پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے میں توسیع پر اتفاق ہو گیا

Calender Icon منگل 16 دسمبر 2025

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے میں توسیع پر اتفاق ہو گیا جسے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ترجیحی تجارتی معاہدے میں توسیع پراتفاق سےدونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی راہ ہموار ہوگئی،یہ ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کانتیجہ ہے،جس کے باعث پاکستان کےبین الاقوامی اقتصادی روابط میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔

دونوں ممالک کےدرمیان دوطرفہ تجارت کو فروغ دینےکیلئے آئندہ دو برسوں میں تجارتی حجم دو ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقررکیاگیا ہے،پاک ازبک تجارت میں سہولت کے لیےکسٹمز ہم آہنگی،ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی اور ریئل ٹائم ڈیٹا ایکسچینج پرخصوصی زوردیا گیا۔

ازبکستان نےٹیکسٹائل،لیدر،فارماسیوٹیکل اورسرجیکل آلات کےشعبوں کومشترکہ منصوبوں اورٹیکنالوجی ٹرانسفر کےلیےترجیحی قراردیا ہے،ذرائع کےمطابق ترجیحی تجارتی معاہدے میں توسیع سے پاکستان میں تجارتی حجم میں اضافہ ہوگا اورعالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مستحکم ہوگا۔