پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان اور کرکٹر بسمہ معروف کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے، جس کا اعلان انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی بیٹی کے پیروں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بسمہ معروف نے لکھا کہ الحمد للّٰہ ہمارا خاندان 3 سے 4 ہو گیا ہے۔
بسمہ معروف نے کہا کہ فاطمہ کے ننھے بھائی کی آمد پر دل شکر اور خوشی سے بھر گیا ہے۔
Alhamdulillah! 😇
Family of three turned into four… feeling so grateful to welcome Fatima’s little brother ♥️🤲🏼 pic.twitter.com/1ObONwKv6L
— Bismah Maroof (@maroof_bismah) December 18, 2025
خاتون کرکٹر کی جانب سے پوسٹ شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں مبارک باد ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
خیال رہے کہ بسمہ معروف نے 276 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جو قومی ریکارڈ ہے۔
انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6262 رنز بنائے اور 80 وکٹیں حاصل کیں۔
گزشتہ سال انہوں نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کھیل کو خیرباد کہہ رہی ہوں جس سے مجھے بہت پیار ہے، کرکٹ کا یہ سفر یادگار رہا ہے، یہ یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔
بسمہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ، ساتھی کھلاڑیوں، فیملی اور پرستاروں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا ہے۔












ہفتہ 20 دسمبر 2025 