انڈر 19 ایشیا کپ فائنل، بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

Calender Icon اتوار 21 دسمبر 2025

اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

دبئی میں کھیلے جارہے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

فائنل سے قبل گرین شرٹس کے کپتان فرحان یوسف کا کہنا تھا کہ پوری طرح تیار ہیں، فائٹ کریں گے اور ٹائٹل حاصل کرنے کی کوشش ہوگی۔

یاد رہے کہ پاکستان 2 بار آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت چکا ہے لیکن اب تک انڈر 19 ایشیا کپ کا فاتح نہیں بنا ہے۔

2012 کے انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت کے ساتھ مشترکہ طور پر چیمپئن رہا تھا۔