انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کامران بنگش کو ایک اور کیس میں بری کر دیا ہے، سابق صوبائی وزیر وزیر کامران بنگش پر مراد سعید کو پناہ دینے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،دو سال قبل درج کیس میں کامران بنگش پرپولیس کوزدوکوب کرنے اور فائرنگ کا بھی الزام تھا،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اسد اللہ خان نے مقدمہ کی سماعت کی،عدالت نے الزامات ثابت نہ ہونے پرکامران بنگش کوباعزت بری کردیا،اس موقع پر ان کا کہنا تھا اللہ پاک کے فضل سے فسطائی حکمرانوں کے 18ویں جھوٹے مقدمے میں بریت ہوئی،20 اکتوبر 2023 کو میرے گھر پر چھاپے میں چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا،ان کا مزید کہنا تھا مراد سعید کو پناہ کے بہانے میرے ضعیف و بیمار والدین کو ہراساں کیا گیا،میدان میں رہ کر قید و بند اور جھوٹے کیسوں کا ڈٹ کر سامنا کیا،صوبائی وزیر نے کہا ہے فسطائیت کا جبر، ظلم اور جھوٹے مقدمات ہمارا حوصلہ توڑنہیں سکتے-
تحریک انصاف کے رہنما کامران بنگش ایک اور کیس سے بری
جمعرات 25 ستمبر 2025












