بنگلادیش میں عام انتخابات 12فروری کو مقررہ وقت پر ہی ہوں گے: محمد یونس

Calender Icon منگل 23 دسمبر 2025

بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات 12فروری کو مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔

محمد یونس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معزول آمرانہ حکومت کے حامی مبینہ طور پر انتخابی عمل میں خلل ڈالنے کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کر رہے ہیں، معزول حکومت کے رہنما تشدد کو ہوا دے رہے ہیں۔

محمد یونس کا کہنا ہے کہ عبوری حکومت کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے بے تاب ہے، جسے پچھلی آمرانہ حکومت نے چھین لیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ آزادانہ، منصفانہ اور پُرامن انتخابات کرانا چاہتے ہیں اور اسے یادگار بنانا چاہتے ہیں۔