ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق امور کا حل مکالمے سے ممکن ہے، پاکستان

Calender Icon بدھ 24 دسمبر 2025

ایران کےجوہری پروگرام کے معاملے پر سلامتی کونسل اجلاس میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب سفیر عثمان جدون نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تمام امور کا حل مکالمے کے ذریعے ہی ممکن قرار دیا ہے۔

عثمان جدون نے کہا کہ پاکستان نے پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کی حمایت نہیں کی اور فریقین کو جلدبازی سے باز رہنے کی تلقین بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ تصادم سے گریز کرنا ضروری ہے اور سفارت کاری کو کامیاب ہونے کے لیے مزید وقت دیا جانا چاہیے۔

عثمان جدون نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال پہلے ہی یو این منشور کی خلاف ورزیوں اور طاقت کے یکطرفہ استعمال کے باعث پیچیدہ ہو چکی ہے۔