روس، فوجی افسر کی گاڑی میں بم نصب کرنیکی کوشش ناکام

Calender Icon جمعہ 26 دسمبر 2025

روس(ویب ڈیسک) فوجی افسر کی گاڑی میں بم نصب کرنیکی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس کے اہلکاروں نے 18 برس کی لڑکی کو دھماکا خیز مواد نصب کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ روسی میڈیا کے مطابق ملزم لڑکی یوکرینی ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھی۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے ہی ایک روسی جنرل کار بم دھماکے میں ہلاک ہوگیا تھا جن کی گاڑی کے نیچے دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔