پاکستان، صومالیہ کی خودمختاری وعلاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ

Calender Icon اتوار 28 دسمبر 2025

نیویارک (ویب ڈیسک) صومالیہ کی سلامتی کونسل میں تحفظات اجاگر کرنے میں معاونت کی درخواست۔پاکستان کی جانب سے صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو صومالیہ کے وزیرخارجہ عبدالسلام عبدی علی کا ٹیلیفون موصول ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے صومالیہ کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اسحاق ڈار نے صومالیہ کے استحکام کو نقصان پہنچانے والے تمام اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی مکمل اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

صومالی وزیرخارجہ نے مستقل سفارتی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور سلامتی کونسل میں صومالیہ کے تحفظات اجاگر کرنے میں معاونت کی درخواست کی۔ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ اور دیگر کثیرالجہتی فورمز پر صومالیہ کی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔