کرک، سی ٹی ڈی، پولیس کا مشترکہ آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک

Calender Icon اتوار 28 دسمبر 2025

کوہاٹ:(نیوزڈیسک) کرک میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آر پی او نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ دوران آپریشن دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے، آپریشن میں اہم کامیابی ملی جس میں آٹھ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت کے مطابق آپریشن بہادر خیل میں کیا گیا اس دوران ایک اہل کار زخمی ہوگیا۔