نوجوان آبادی سب سے بڑی معاشی قوت بن سکتی ہے، وزیر خزانہ

Calender Icon منگل 30 دسمبر 2025

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی آبادی کازیادہ ترحصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ نوجوان آبادی ہماری سب سے بڑی معاشی قوت بن سکتی ہے۔

اسلام آباد میں نیوٹیک انسٹیٹیوٹ اور برطانوی فنڈنگ کی مدد سے پاکستان سکل امپیکٹ بانڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہاکہ ہمارا ملک 240 ملین سے زائد آبادی پر مشتمل ہے، جس کی سالانہ شرحِ نمو 2.5 فیصد ہے۔ ہر سال 26 لاکھ نوجوان پاکستانی لیبر فورس میں شامل ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کوشش ہے پاکستان کا سوشل امپیکٹ فنانسنگ فریم ورک مشترکہ طور پر تشکیل دیا جا سکے۔یہ فریم ورک محض ایک پالیسی بیان نہیں، بلکہ ایک مالیاتی ڈھانچہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری اور فلاحی رقوم سے لازماً قابلِ پیمائش نتائج حاصل ہونے چاہئیں۔ مالیاتی ادارے مزید نتائج پر مبنی فنڈنگ کریں اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کی جانب بڑھیں۔