شدت پسندمودی حکومت میں ایک بارپھرمسلمانوں کے قتل و غارت کا بازارگرم ہوگیا

Calender Icon جمعہ 26 ستمبر 2025

شدت پسندمودی حکومت میں ایک بارپھرمسلمانوں کے قتل و غارت کا بازارگرم ہوگیا ہے ، مودی کی سفاک سیاست اور ہندوتواایجنڈانے بھارت کوفاشزم کی تجربہ گاہ بنادیا، مودی کی ایماء پرچلنے والی نام نہادجمہوریت میں ہندومسلم فسادات پھر پھوٹ پڑے-بھارت میں مسلم ہندوفسادات مودی کی سفاکیت کا ایک اورسیاہ باب  بن گیا،حالیہ مذہبی تنازعات پرکانپور سے پھیلنے والی آگ نے پورے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا  ہے،مسلمانوں کے خون کی پیاسی مودی حکومت نے4 ستمبر کو کانپور میں گجرات ٹو دہرانے کی کوشش کی،بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے مطابق تنازعہ کے بعدگجرات سمیت کئی ریاستوں میں پرتشددجھڑپوں میں کئی معصوم مسلمان زخمی ہوئے  ہیں،بھارتی میڈیا کا کہنا ہے پولیس نے اترپردیش کے متعدداضلاع میں مسلمان مظاہرین کے خلاف مقدمات درج  کر لئے ہیں،بھارت میں اظہارِرائے اور مذہبی آزادی اب صرف ہندوتوانظریہ کی تابع ہے-