سعودی ولی عہد اور امیر قطر کا ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو

Calender Icon جمعہ 2 جنوری 2026

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے تعلقات مزید مضبوط کرنے اور علاقائی و عالمی صورتحال پر گفتگو کی۔

اس سے قبل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان بھی رابطہ ہوا تھا
دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال اور موجودہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا تھا اور مختلف چیلنجز کے تناظر میں امتِ مسلمہ کے درمیان اتحاد و ہم آہنگی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔