این ایچ اےکوسالانہ پانچ سو ارب روپے کمانے والا منافع بخش ادارہ بنانا چاہتے ہیں ،عبدالعلیم خان

Calender Icon جمعہ 26 ستمبر 2025

وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کی زیرصدارت این ایچ اے کاخصوصی اجلاس  ہوا،وفاقی سیکرٹری مواصلات اورچیئرمین این ایچ اے نے وفاقی وزیر مواصلات کو بریفنگ دی  -وفاقی وزیرمواصلات نے این ایچ اے کے پیچ ورک لگانے اورمرمتی کاموں سے عدم اتفاق  کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو اپنے مالیاتی ڈسپلن کو بہتر بنانے کی ہدایت کی -وفاقی وزیر نے کہا ہے مربوط آڈٹ کا نظام مضبوط ادارے کی بنیاد ہوتی ہے،سرکاری اداروں کو منافع بخش بنانے کیلئے اہم اقدامات کر رہے ہیں،ٹکڑوں میں مرمت کرنیکی بجائے سڑک کی تعمیر عمل میں لائی جائے-وفاقی وزیرمواصلات نے این ایچ اے کورائٹ آف وے کوآؤٹ سورس کرنے کی ہدایت کی ان کا کہنا تھارائٹ آف ویز کا ہرتین ماہ بعد جائزہ لینے اوراہداف کیلئے مربوط پالیسی بنائی جائے- انہوں نے کہا این ایچ اےکوسالانہ پانچ سو ارب روپے کمانے والا منافع بخش ادارہ بنانا چاہتے ہیں –