وینیزویلا کے دارالحکومت کاراکاس میں متعدد زور دار دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے جس کی وجہ سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وینیزویلا کے دارالحکومت کاراکاس میں کم از کم سات زور دار دھماکے سنے گئے۔ شہریوں نے نچلی فضا میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر سی ایچ 47 چینوک کو بھی اُڑتے ہوئے دیکھا ہے جس کے بعد امریکی دھمکوں کے حوالے سے جنگ کے شبہات مزید بڑھ گئے ہیں۔
JUST IN: 🇺🇸🇻🇪 Reports of US Army CH-47 'Chinook' helicopters flying over Venezuela's capital, Caracas. pic.twitter.com/IZ0jzqke6I
— BRICS News (@BRICSinfo) January 3, 2026
دھماکوں کے بعد کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی اور آسمان میں دھواں اُٹھتا ہوا دیکھا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اس مبینہ حملے میں وینزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پیڈرینو لوپیزکے گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے بعد وزیر دفاع سے رابطہ نہیں ہو پارہا ہے۔
وینیزویلا کے صدر نیکولس مادورو کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ وینیزویلا کی بکتربند گاڑیوں کا صدارتی محل کے گرد گشت جاری ہے۔ امریکی حملوں کے حوالے سے صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کے ان حملوں کا مقصد وینیزویلا کے تیل اور معدنیات پر قبضہ کرنا ہے۔
دوسری جانب امریکی میرینز کی وینیزویلا کے اندر زمینی کارروائیوں کی بھی غیر مصدقہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
JUST IN: 🇻🇪 Close up footage of explosions in Caracas, Venezuela. pic.twitter.com/rgzli3MOFW
— BRICS News (@BRICSinfo) January 3, 2026
JUST IN: 🇻🇪 Video captures explosions in Venezuela's capital, Caracas. pic.twitter.com/jxsYpwSQXg
— BRICS News (@BRICSinfo) January 3, 2026
عینی شاہدین کے بیانات کے مطابق دھماکے اتنے زوردار تھے کہ کھڑکیاں ہِل گئیں اور لوگ خوفزدہ ہو کر سڑکوں پر نکل آئے۔
JUST IN: 🇻🇪🇺🇸 Major explosions seen in Venezuela amid suspected US military strikes. pic.twitter.com/myzpgi26wm
— BRICS News (@BRICSinfo) January 3, 2026
فی الحال دونوں ممالک کے سرکاری یا عسکری ذرائع نے دھماکوں کے حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ تاہم میڈیا ذرائع کے مطابق وینیزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب امریکا اور وینیزویلا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے خاص طور پر امریکا کی جانب سے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں اور وینیزویلا پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔












ہفتہ 3 جنوری 2026 