پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے چوتھے ملا جلا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
بازار حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 276 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 86 ہزار 242 کی بلندی پر ہے۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 87 ہزار 265 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا، جبکہ 100 انڈیکس ایک لاکھ 85 ہزار 937 کی نچلی سطح پر بھی آیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس ایک لاکھ 86 ہزار 518 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔












جمعرات 8 جنوری 2026 