دنیا کے تمام ممالک پر امریکی فوجی حملے کا حکم دینے کا اختیار رکھتا ہوں، ٹرمپ

Calender Icon جمعہ 9 جنوری 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے ممالک پر امریکی فوجی حملے یا جارحیت کا حکم دینے کا مکمل اختیار رکھتا ہوں۔

اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بحیثیت کمانڈر اِن چیف اپنے اختیارات کی حد کا فیصلہ کرنے والا میں خود ہی ہوں، جو واحد چیز مجھے روک سکتی ہے وہ میری اپنی اخلاقیات اور میرا اپنا دماغ ہے۔

نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں ٹرمپ نے ایک سال سے زائد عرصے تک وینزویلا کے معاملات چلانے اور تیل پر قبضہ رکھنے کے عزائم کا اظہار بھی کیا۔

دوسری جانب امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کو وینزویلا پر مزید جارحیت سے باز رکھنے کی قرارداد بحث کے لیے منظور کرلی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ری پبلکن پارٹی کے پانچ ارکان نے بھی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ وینزویلا میں کارروائی سے فائدہ امریکی عوام کو ہوگا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا کا وینزویلا کے قدرتی وسائل پر قبضہ ہوگا، دشمنوں پر بالادستی حاصل ہوگی۔