سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ

Calender Icon جمعہ 9 جنوری 2026

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فی تولہ 3400 روپے مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 3400 روپے کے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 69 ہزار 562 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا 2915 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 2 ہزار 573 روپے کا ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 34 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 472 ڈالر فی اونس ہوگیا۔